نیویارک(روزنامہ آواز ٹائمز)ایک کمپیوٹر گیم پلیئر نے ایک فلاحی کام میں حصہ لینے کے لیے براہ راست نشریات کے دوران اپنا سر منڈوانے کے بعد خوفناک لمحات کا تجربہ کیا ہے۔ سر منڈوانے کے بعد واضح نظر آیا کہ ہیڈ فون لگانے کے جگہ پر اس کی کھوپڑی میں ایک سوراخ ہو چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سٹریمر کرٹاس کو اس وقت حیرت ہوئی جب اس نے اپنی کھوپڑی کے اوپر ایک کھوکھلا پن دیکھا جو بہت دیر تک ہیڈ فون پہننے کی وجہ پیدا ہوگیا تھا۔ کمیپوٹر گیمز کھیلنے والے دیگر کئی کھلاڑیوں نے اس نوجوان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ سٹریمر کرٹاس نے 14 گھنٹے سے زیادہ وقت تک ہیڈ فون پہنے رکھنے کا اثر دکھانے کے لیے سر منڈوایا۔اور ہیڈ فون ہٹانے کے بعد کھلاڑی کے سر پر پیدا ہونے والے نشانات ان علامات سے ملتے جلتے ہیں جو عینک اتارنے کے بعد چہرے پر باقی رہ جاتی ہیں۔سر پر دباؤ کے باعث پڑھنے والے اس افقی گڑھنے کو ختم کرنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ جب بھی اس ڈینٹ کا پتہ چلے تو کھلاڑی اس علاقے کو دبا سکتے ہیں یا مساج کر سکتے ہیں۔ اس ہیڈ فون اتار کر گرم شاور لیا جا سکتا ہے جس سے سر کو معمول پر واپس آنے میں مدد ملے گی۔کرٹاس کی اس ویڈیو کو ٹویٹر پر 42 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو پر ہزاروں تبصرے کیے گئے ہیں۔ لوگوں نے تجویز دی ہے کہ ہیڈ فون کو کانوں کے اوپر سر پر سے گزارنے کے معاملے کو ختم کیا جانا چاہیے اور اس حوالے سے کوئی نیا انداز اختیار کیا جانا چاہیے۔الیکٹرانک گیمرز کے عادی افراد کے حوالے سے تیار کی گئی کچھ تصاویر سے ان گیمرز کی 20 سال بعد متوقع شکل سامنے لائی گئی ہے۔ یہ تصاویر ماہرین کی توقعات کی عکاسی کر رہی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الیکٹرانک گیمز کھیلنے والوں کی آنکھیں خون آلود ہو چکی ہیں اور ان کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں۔مائیکل نامی ایک عجیب و غریب ماڈل اظہار کر رہا ہے کہ الیکٹرانک گیمز کھیلنے کے دوران جھکنا ان گیموں کے عادی افراد کے جسموں کو کیسے متاثر کرتا ہے۔ یہ احتیاطی وژن بھی محققین نے کسی کھلاڑی کے طرز زندگی کے جسمانی اثرات کے بارے میں عالمی ذرائع سے ملنے والی رپورٹوں کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔کینیڈا کی ویب سائٹ آن لائن کیسینو ڈاٹ سی اے کے ترجمان نے بتایا کہ مائیکل ایک بصری ماڈل ہے کہ الیکٹرانک پلیئر مستقبل میں کیسا نظر آئے گا۔






