کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے صوبائی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوازن بجٹ پیش کرنے پر صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے،وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کی ٹیم کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں، صوبائی وزیر خزانہ نے دستیاب وسائل میں بہترین بجٹ پیش کیا۔ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں کم آمدنی والے طبقات کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود کے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہیگا۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہیں میں اضافے سے ملازمین کا دیرینہ اور اہم مسلہ حل ہو گیا۔






