کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان ہائی کورٹ: غداری کیس میں عمران خان اور فریقین کو 25 جولائی کے لیے نوٹس جاری بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف سنگین غداری کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 25 جولائی کو مقرر کر دی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد نواز رانا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر اسمبلی توڑنے پر آرٹیکل 5 اور 6 کی خلاف ورزی پر آئینی درخواست دی گئی تھی سنگین غداری مقدمے کی درخواست سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل عبدالرزاق شر نے دائر کی تھی عبدالرزاق شر کو منگل 6 جون کو کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جس کے بعد مقدمہ روک گیا تھاعدالت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے 7 اپریل 2022 کی روشنی میں سپریم کورٹ کے حکم 2016 SCMR 1683 پر عمل درآمد کے تحت مقدمہ مقرر کیاعبدالرزاق شر کی جانب سے وکیل سابق صدر امان اللہ کنرانی تھے جو آگے بھی مقدمے کی پیروی کریں گے یاد رہے کہ عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ بھی عمران خان کے خلاف درج کیا گیا ہے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ اس ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔






