کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)ریلوے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سات کلو چرس برامد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس پی ریلوے پولیس وزیر علی ریلوے اسٹیشن کویٹہ میں بر خلاف جیب تراش، اٹھائی گیر، چور اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایس ایچ او ریلوے پولیس کویٹہ کے ہمراہ نمایندہ اسپیشل برانچ کویٹہ عباس علی و آ ن ڈیوٹی ملازمان پلیٹ فارم نمبر 1 پر موجود تھے کہ اسی دوران ایک شخص جسکا نام بعد میں رومل ولد میر خان قوم صافی ہمراہ 2 ساتھی، عزیز اللہ ولد عبد اللہ، شاہجہان ولد محمد اقبال کے بیگ کو چیک کیا گیا جس سے 7کلو 70 گرام چرس پیک شدہ برآمد ہوا جس کو پکڑ کر ریلوے تھانہ کویٹہ لایا جا کر مقدمہ درج رجسٹر ہوا مزید تفتیش جاری ہے اسی طرح منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کاروائیاں جاری رکھی جائے گی۔






