بنوں، تھانہ میرا خیل کی حدود میں گھر پردستی بموں سے حملہ، 1 شہری جاں بحق

پشاور(روزنامہ آواز ٹائمز)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میرا خیل کی حدود میں شہری کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسمی ضیا الرحمان کے گھر پر گزشتہ رات نامعلوم افراد نے 2 دستی بم پھینکے، زخمیوں اور جاں بحق شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بچے اور مرد شامل ہیں ، متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں