بلوچستان کابینہ کا صوبے کی شاہراہوں سے سیکیورٹی چیک پوسٹس ختم کرنے کا حکم

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان کابینہ کا صوبے کی شاہراہوں سے سیکیورٹی چیک پوسٹس ختم کرنے کا حکم وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے قومی شاہراہوں سے چیک پوسٹوں کو نہ ہٹائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیاوزیراعلی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوااجلاس کے دوران صوبے میں امن امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا صوبائی کابینہ نے سیکیورٹی چیکنگ کی آڑ میں سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں کے قیام پر شدید ردعمل کا اظہار کیاصوبائی کابینہ نے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سے کوئی بھی ادارہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر شاہراہوں پر چیک پوسٹ قائم نہیں کرے گا اور چیک پوسٹ کا قیام محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگاصوبائی کابینہ کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹوں کی آڑ میں عوام کی تذلیل کسی صورت قبول نہیں عوام کی عزت نفس کو ہر گز پامال نہیں ہونے دیا جائے گاکابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ بسوں اور گاڑیوں میں سوار خواتین بچوں مریضوں اور بوڑھوں کو چیک پوسٹوں پر گھنٹو ں روکا جاتا ہے عوام کو سیکیورٹی کی فراہمی حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی سیکیورٹی ادارے سرحدوں پر ڈیوٹی دے کر ملک کا تحفظ اور اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام یقینی بنائیں کسٹم کوسٹ گارڈ پولیس اور لیویز کو شاہراہوں پر چیک پوسٹیں بنا کر لوگوں کو تنگ کرنے کا اختیار نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں