کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان کی بیوروکریسی میں سفارشی کلچر پروان چڑھنے لگا،دوعہدوں کے باوجود گریڈ20کے لعل جان جعفر کو سیکرٹری محکمہ کالجز وہائیرایجوکیشن تعینات کردیا۔محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں اسپیشل سیکرٹری اور محکمہ پی اینڈ ڈی (پلاننگ) کے اضافی چارج رکھنے والے گریڈ 20کے لعل جان جعفر کو سیکرٹری محکمہ کالجز،ہائیراینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن تعینات کردیاہے۔ان کے پاس محکمہ پی اینڈ ڈی (پلاننگ) کااضافی چارج بھی رہے گا۔






