کوئٹہ میں مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال خریداروں کو دیکھ کر بیوپاریوں کے چہرے کھل اٹھے

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)کوئٹہ میں مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال خریداروں کو دیکھ کر بیوپاریوں کے چہرے کھل اٹھے،لیکن مناسب دام نہ ہونے اور جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہونے سے لوگ خالی ہاتھ لوٹنے لگیں،کوئٹہ کی مویشی منڈیوں میں رونقیں بحال ہوگئیں، بڑی تعداد میں شہریوں نے مویشی منڈیوں کا رخ کرلیا، جانوروں کی خریداری کیلئے بھا تا جاری ہیں شہر کے 8 سے زائد مقامات پر مویشی منڈیاں سجائی گئی ہیں خریداروں کو دیکھ کر بیوپاریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں لیکن مہنگائی کے ستائے عوام کا کہنا ہے کہ جتنی گنجائش ہے اس میں اس بار جانور ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ایک طرف جہاں پرجوش خریدار خاص طور پر نوجوان منفرد ناموں اور بھاری وزن کے جانور خریدنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔قیمتوں میں اضافہ کے باوجود زیادہ تر لوگ عید کے دن سے پہلے اپنی پسند کے جانور حاصل کرنے کے لیے جانوروں کی منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں تاکہ اپنے خاندان کے افراد بالخصوص بچے ذبح کرنے سے قبل ان جانوروں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں اور اللہ رب العزت کے حکم کو پورا کر سکیں،خریداروں کی توجہ کے لیے قربانی کے جانوروں کو رنگ برنگے ہاروں، سٹرلنگ بینڈز، دیدہ زیب بیلٹوں اور تاجوں سے سجایا جا رہا ہے۔گائے، بیل، اونٹ، بکرے، بھیڑ کے بچے سمیت تمام قسم کے بھاری وزن اور مختلف غیر معمولی نام کے جانور ملک بھر کی مویشی منڈیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔لیکن مناسب دام نہ ہونے اور جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہونے سے لوگ خالی ہاتھ لوٹنے لگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں