رحیم یار خان (روزنامہ آواز ٹائمز)رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں 3 ماہ سے جاری آپریشن میں پولیس نے 6 ڈاکوؤں کو ہلاک اور 28 کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 5 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ادھر پولیس نے بھونگ کے علاقے میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او بھونگ کی گاڑی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تھی جس پر جوابی کارروائی میں ڈاکو مارا گیا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔






