میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں ایف سی کے میجر اور نائیک کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میجر ثاقب حسین شہید اور انکی ٹیم نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں پسپا کیادہشت گردی کی جنگ میں سیکورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیدہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لئے بلوچستان کے عوام اپنی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں۔وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کی دعاکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں