تھر(روزنامہ آواز ٹائمز)ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا، غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 5 بچے دم توڑ گئے تھر پارکر کے محمہ صحت کے مطابق مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت اور دیگربیماریوں کے سبب 5 بچے انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ سول اسپتال مٹھی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 اموات رپورٹ ہوئیں، انتقال کرجانے والے بچوں کی عمریں ایک سال سیکم تھیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 33 اور رواں سال 454 ہو گئی ہے۔4 جولائی کو بھی سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے انتقال کرگئے تھے۔






