بلوچستان میں ماہ جولائی کے پہلے ہفتے 217ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 312زخمی ہوگئے

کوئٹہ(روزنامہ آوازٹائمز)بلوچستان میں ماہ جولائی کے پہلے ہفتے 217ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 312زخمی ہوگئے۔میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر نے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 217 ٹریفک حادثات رونما ہوئے حادثات این 25, این 50، این 85، این 65 اور این 70 قومی شاہراہ پر رونما ہوئے مختلف حادثات میں 312 افراد ذخمی اور6 افراد جاں بحق ہوئے، سب سے ذیادہ حادثات وندر سے لسبیلہ کے درمیان ہوئے وندر اور لسبیلہ کے درمیان 27 حادثات رونما ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں