کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ17 جولائی سے گرین بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے یہ سروس متوسط طبقہ کو سفر کی بہتر سہولت فراہم کرے گا بزرگ،خواتین بچے اور طلبہ سہولت سے استفادہ کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ گرین بس سروس صوبائی دارالحکومت کے شہریوں خاص طور سے طلبا کے لیے ایک خوشخبری ہے اور یہ ہماری حکومت کی عوامی خدمت کی جانب ایک اور کامیابی ہے وزیراعلی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گرین بس منصوبہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا رب کائنات کے فضل سے یہ منصوبہ فعال ہونے جا رہا ہے وزیراعلی نے اعلان کیا کہ منصوبے کا افتتاح کوئی وی ائی پی نہیں بلکہ بس سے سفر کرنے والا کوئی بھی عام شہری کرے گا۔






