کوئٹہ ،فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق، مثبت کیسز کی تعداد 20 ہوگئی

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز)فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی، رواں سال کانگو وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 20 ہوگئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں داخل کیا گیا تھا زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور اس کا علاج جاری ہے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کی حالت بدستور تشویشناک ہے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض داخل کیا گیا ہے، مریض کے مطلوبہ نمونے حاصل کرکے لیب ٹیسٹ کیلیے بھجوادیے گئے ہیں رواں سال کانگو وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں