بالی وڈ بھی مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں کی لپیٹ میں،مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی فلمیں بھی بننے لگیں

نئی دہلی(روزنامہ آواز ٹائمز)بالی وڈ بھی مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں کی لپیٹ میں، مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں نے بالی وڈ کو بھی لپیٹ میں لیا، یکے بعد دیگرے مسلمانوں اور اسلامی عقائد کے خلاف نفرت پر مبنی فلمیں بھی بنے لگیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے پورن سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف 72 حوریں نامی مووی بناڈالی، متنازع فلم کی ریلیز پر مسلم تنظیموں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے، اور تنظیموں کی جانب سے اس فلم کی ریلیز کو افسوسناک، نفرت پر مبنی اور مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی توہین قرار دیا ہے، رواں سالم میں بھی دی کیرالا سٹوری کے نام سے فلم کی ریلیز کی گئی، جس میں مسلم خواتین کی نقاب پوشی کونشانہ بنایا گیا، رپورٹس کے مطابق مودی کے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندوستان میں مسلم مخالف جذبات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بالی وڈ نے 17 سے زائد مسلمان مخالف فلمیں ریلیز کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں