لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی کے پاس پی ٹی آئی سربراہ عمران خان پر اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں قاتلانہ حملے کی 100 فیصد تصدیق شدہ معلومات تھیں جس کی وجہ سے وہ توشہ خانہ کیس کی سماعت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ لاہور ہائی کورٹ میں باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ غریب کی کمر توڑنے اور اس کو جیتے جی مارنے کی سازش ہے، حکومت نے یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا جب کہ دنیا میں تیل کی قیمت کم ترین سطح پر ہے فواد چوہدری نے کہا کہ جب دنیا میں تیل 110 112 ڈالر پر تھا،اس وقت پاکستان میں پیٹرول 145 روپے تھا، گزشتہ چند ماہ کے دوران اس کی قیمت میں دگنے سے بھی زیادہ اضافہ کردیا گیا ہے ان کا کہناتھا کہ حکومت ان تمام معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے عمران خان کی گرفتاری کا ایک بہانہ بنائے ہوئے ہے، حکومت کے پاس عمران خان کی گرفتاری کا ایک مقصد ہے اور وہ مقصد یہ ہے کہ جس طرح سے شریف خاندان اور زرداری نے توشہ خانہ پر جھاڑو پھیرا ہے، اس پر بات نہ ہو، احتساب اور امن و امان کی صورتحال پر بات نہ ہو، اس لیے وہ پوری قوم کی توجہ عمران خان کے اوپر لگوائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان مسائل کی وجہ سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے، قوم تقسیم ہو رہی ہے، معیشت کمزور ہو رہی ہے اور اب جس طرح سے الیکشن ملتوی کرنے کے بہانے تراشے جا رہے ہیں تو لگ رہا ہے کہ پورا آئین ہی خطرے میں ہے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے ساتھ ردی کی ٹوکری کی طرح کا برتا کیا جا رہا ہے، دل کرتا ہے تو عدالت کے حکم پر عمل کیا جاتا ہے، دل نہیں کرتا تو عمل نہیں کیا جاتا فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے انتظامیہ سے ملاقات کے لیے تیار ہے اور ہمیں کسی کے ساتھ بات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز لاہور کے شہریوں کو ریلیف دیا، زمان پارک میں پولیس کارروائی روک کر ہمیں نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دیا گیا تھا، آج اس ریلیف میں توسیع کردی ہے اور شہری انتظامیہ اور پی ٹی آئی دونوں کو ہدایت کی کہ مل کر بیٹھیں اور اس معاملے پر بات چیت کے بعد آگے بڑھیں انہوں نے کہا عمران خان 4 عدالتوں میں پیش ہوئے، لیکن پانچویں عدالت میں وہ پیش نہیں ہوئے، مسئلہ یہ تھا کہ مصدقہ اطلاع تھی کہ ایف 8 کچہری میں عمران خان پر حملہ ہونا ہے، اس لیے ہم نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت میں جوڈیشل کمپلکس یا ویڈیو لنک کے ذریعے حاضر ہونے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو مجسٹریٹ کی جانب سے جاری وارنٹ کے لیے پوری ریاست اور اس کے وسائل مختص کردیے گئے ہیں جب کہ دوسری جانب نواز شریف عدالت سے فراڈ کرکے فرار ہوئے، نواز شریف کو فرار کراکر شہباز شریف ویراعظم بن گئے، وہ ان کو فرار کرانے میں ملوث ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ جب میں منسٹر تھا تو میں نے نواز شریف کی واپسی کی مخالفت کی تھی، فون مجھے بھی آئے تھے لیکن میں نے مخالفت کی مگر میری بات نہیں سنی گئی اور وہ باہر چلے گئے، پوری قوم اس معاملے پر فریق ہے انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی معاملات کو خراب کرنا نہیں چاہتی، پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہو اور الیکشن ملتوی ہوں انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیکورٹی ضرور ہونی چاہیے اور انہوں نے آئی جی کو کہا ہے کہ سیکورٹی بک دیں اور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
اہم خبریں
لورالائی,والمیک برادری کی خواتین کا مندر کی اراضی پر قبضے اور فنڈز میں خردبرد کے خلاف پریس کانفرنس
دالبندین, ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ چھ ماہ سے بند، نوجوان روزگار سے محروم
گورنر بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب، 13 مارچ کو سہ پہر 3 بجے ہوگا
جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کی رمضان المبارک پر مبارکباد اور حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ
مادری زبانوں کے عالمی دن 21فروری کی مناسبت سے پریس کلب کوئٹہ میں سیمینارکا انعقاد کیا جائے گا
سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی قانونی و اخلاقی فتح ہے، راجہ خلیق الزمان انصاری
پاک بھارت ٹاکرا، ملتان انتظامیہ نے سپورٹس کمپلیکس میں میچ کے اجتماعی نظارے کے لیے بڑی سکرین کا اہتمام کرلیا،حکام
وزیر بلدیات پنجاب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کا سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے حکومت کی غفلت پر شدید تشویش
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ تعلقات میں مثبت پیش رفت






