مانانوالہ(روزنامہ آواز ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت وقت آئی ایم ایف کی غلام بن کر عوام پر ظالمانہ فیصلے مسلط کر رہی ہے۔بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا گیا ہے بجلی کا بل غریب کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خود کشی کا نعرہ لگا کر آئی ایم ایف کے چرنوں میں بیٹھ کر قوم کے ساتھ دھوکہ کیا تھا پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں جماعتیں ایک سکے کے دو رخ ہیں جنہوں نے عوام کو مایوس کیا عوام کی امید کی کرن جماعت اسلامی پاکستان ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مانانوالہ جماعت اسلامی کے امیر محمد عثمان انور اعوان۔حافظ یحیی کی قیادت میں ملنے والے جماعت اسلامی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ملکی مسائل کا حل شفاف اور منصفانہ انتخابات میں ہے قانون نام کی کوئی چیز نہیں نظر آتی عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے انتقامی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت وقت نے بجلی کے بلوں کی صورت میں اربوں کا ڈاکہ ڈال کر ستم ظریفی کی انتہا اور مہنگائی کے ستائے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے پی ڈی ایم ایم حکومت کو بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ فوری واپس لینا چاہیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ 20 جولائی بروز جمعرات صفدر آباد میں جماعت اسلامی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے جو ملکی سالمیت کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا جماعت اسلامی پاکستان کی عوام کی امید کی کرن ہے اور ملکی مسائل کا حل انشاء اللہ اقتدار میں آکر کریں گے ملک بھر کے تمام حلقوں سے جماعت اسلامی پاکستان امیدوار کھڑے کرے گی عوام کو موروثی سیاست اور روایتی سیاستدانوں سے نجات کے لیئے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا امیر جماعت اسلامی مانانوالہ محمد عثمان انور اعوان نے کہا کہ 20 جولائی کو مانانوالہ کے علاقہ صفدر آباد کی سرزمین پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا تاریخ ساز فقید المثال استقبال کریں گے






