اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)حکومتی اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔فیصلے کے مطابق 12 اگست سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔ الیکشن کے لیے 90 دن رکھے جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدرآصف علی زرداری کے درمیان حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والی ملاقات انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق ہوگیا جبکہ انتخابی اصلاحات اورنگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھِی اہم معاملات طے پا گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق میں نگران سیٹ اپ میں ن لیگ کے تجویز کردہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی جبکہ پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں کی نمائندگی تناسب کے حساب سے ہوں گی۔ نگران وفاقی حکومت الیکشن کمشن کے ساتھ مل کرانتخابات مقررہ وقت پرکرائے گی۔






