خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ

پشاور(روزنامہ آواز ٹائمز)خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال دو ہزار69 جبکہ رواں سال صرف 6 ماہ کے دوران ایک ہزار 900 سے زائد تھریٹ الرٹ موصول ہوئے۔ گزشتہ سال موصول ہونیوالے تھریٹ کا تناسب یومیہ7،رواں سال 11 ہے۔رپورٹ کے مطابق سال2022میں 196جبکہ رواں سال158دہشتگردہلاک ہوئے، گزشتہ سال 806 جبکہ رواں سال 434 دہشت گرد گرفتار ہوئے، پچھلے سال 120جبکہ رواں سال 144 پولیس اہلکارشہید ہوئے۔خیبر پختونخوا میں رواں سال 860 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے،مختلف کارووئیوں کے دوران دہشتگردوں سے7خودکش جیکٹس،65 کلوگرام بارودی مواد،257 دستی بم ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں