فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)ملک بھر کے بجلی صارفین کیلیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک اور سی پی پی نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں الگ الگ درخواستیں دائر کردی۔ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین ایک ماہ کیلئے اضافی قیمتیں ادا کریں گے۔کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ دو روپے 33 پیسے جبکہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت ایک روپے 89 پیسے بڑھے گی۔نیپرا کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گا، کے الیکٹرک صارفین پر 4ارب 38کروڑ روپے جبکہ ڈسکوز کے صارفین پر40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں