اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا ٹان کے گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جھلسنے والوں میں باپ بیٹا شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں گیس لیکج تھی،بجلی کا بٹن آن کرتے ہی دھماکا ہوگیا۔






