اسحاق ڈار نگران وزیراعظم، فواد چودھری کا رد عمل آ گیا

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی نگران وزیراعظم بننے کی خبروں کے بعد سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا رد عمل آ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو وزیر اعظم بنانا اس لییدرست ہو گا کہ روز جھوٹ تو نہیں بولنا پڑے گا نگران حکومت غیر جانبدار ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کی سلیکٹڈ نگران حکومت ماشاا للہ کتنی آئینی تقاضوں کے مطابق ہو گی اس کا سب کو پتہ ہی ہے، ابھی تو حکومت والوں کو کو بھی الیکشن ہونے پر شک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں