کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)سفری ورہائشی اخراجات خود برداشت کرنے کے حکومت بلوچستان کی ترجمان کے دعوے،صوبائی حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ کی نجی ہوٹل میں رہائش حکومت بلوچستان کو 26لاکھ میں پڑا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے 16دسمبر2022کو جاری کردہ لیٹر (جس کا حوالہ عدالت عالیہ کے فیصلے میں دیاگیاہے)میں انکشاف کیاگیاہے کہ حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ کی جانب سے نجی ہوٹل میں 177دن کی رہائش اختیار کی گئی جس کی ایک رات کا کرایہ 15ہزار روپے تھیں اور 177راتوں کیلئے حکومت بلوچستان کے خزانے سے 2.655ملین روپے کادعویٰ اور ہوٹل چارجز جمع کرائے گئے ہیں۔






