وفاق کے غلط فیصلوں پر ہاں میں ہاں ملانے کیلئے اتحادی نہیں ہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ اتحادی وفاق کے غلط فیصلوں میں ہاں میں ہاں ملانے کے لئے اتحادی نہیں ہیں مردم شماری کے حوالے سے سی سی آئی کے اجلاس میں بلوچستان کی آبادی کو کم کرنے کے فیصلے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں اس حوالے سے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے کہا پہلی مرتبہ بلوچستان میں ڈیجٹیلائز ممردم شماری کا انعقاد ہوا۔
جس عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن گزشتہ روز سی سی آئی کے اجلاس میں بلوچستان کی آبادی کو ایک بار پھر سازش کے ذریعے کم ظاہر کیا گیا جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا اس فیصلے کو واپس نہ لیا گیا۔
تو صوبے کی تمام قوم پرست و مذہبی جماعتوں سے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کے ہمراہ لائحہ عمل طے کریں گے اور ہر فورم پر اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں