غازی یونیورسٹی کی طالبہ کا 2 اساتذہ پر زیادتی کا الزام عائد کرلیا

ڈیرہ غازی خان (روزنامہ آواز ٹائمز) ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے 2 اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ طالبہ نے الزام عائد کیا کہ اب دونوں اساتذہ اس کی چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ویڈیو بیان پرانا معاملہ ہے۔ ترجمان یونیورسٹی نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی، دونوں اساتذہ کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں