کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)نگران وزیراعظم کے بعد نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاملے پر بڑا سرپرائزملنے کاامکان ہے،میڈیا پر چلنے والے ناموں کی بجائے سینیٹرمیر سرفراز بگٹی کو فیوریٹ قراردیاجارہاہے،ذرائع کے مطابق وفاق میں نگران وزیراعظم کے بعد نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاملے پر بڑا سرفراز ملنے کاامکان ہے جبکہ میڈیا پر چلنے والے ناموں کی بجائے اہم شخصیت کو ذمہ داری سونپی جائے گی،دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولاناعبدالواسع،بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ، حاجی نواز خان کاکڑ اور میریونس زہری بھی اسلام آباد پہنچ گئے،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے نگران وزیراعلی کے نام پر اتفاق رائے کے لیئے سیاسی رابطوں کا سلسلہ بھی جاری رکھاہے۔وزیراعلیٰ کا اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سے رابطہ نگران حکومت کے قیام پر بات چیت کی گئی اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے چیئرمین سینیٹ محمد سنجرانی اور میر خالد خان مگسی کے علاوہ صوبے کی سینئر سیاسی قیادت سے بھی رابطے کیئے۔یاد رہے کہ نگران وزارت اعلیٰ بلوچستان کیلئے نواب غوث بخش باروزئی،سینیٹرکہدہ بابر، شبیر مینگل،نصیر بزنجو، عثمان بادینی،علی حسن زہری اور حمل کلمتی کے نام شیئر کیئے جارہے تھے تاہم وفاق میں میڈیا پر چلنے والے ناموں کی بجائے چھپارستم سینیٹرانوارالحق کاکڑ کانام آنے کے بعد خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ بلوچستان میں بھی سرپرائز کے طورپر چلنے والے ناموں کی بجائے سینیٹرمیرسرفراز بگٹی کانام نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے ممکنہ طورپر دیاجائے گاتاہم ذرائع کے مطابق سینیٹرمیرسرفراز بگٹی کانام وفاقی وزیرداخلہ کے لئے بھی نامزد کیاگیاہے۔






