نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے حتمی مشاورت آج ہونیکا امکان

اسلام آباد ‘(روزنامہ آواز ٹائمز) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے حتمی مشاورت آج ہونیکا امکان ہے، وزیراعلیٰ قدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کے پاس آج فیصلہ کرنیکا آخری دن ہے آج فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں معاملہ حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائیگا قدوس بزنجو کی باپ پارٹی کے مرکزئی رہنمائوں خالد مگسی اور دیگر سے مشاور ت جاری ہے اپوزیشن کا عثمان بادینی کے نام پر اصرار ‘ پرنس احمد علی اور علی مردان ڈومکی بھی مضبوط امیدوار ہے‘ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جانے کی صورت میں کمیٹی کو 3 دنوں میں فیصلہ کرنا ہوگا ‘ پارلیمانی کمیٹی کے فیصلہ نہ کرنے کی صورت میں حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا ’ پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن صرف وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ ناموں میں سے ایک کا انتخاب کرسکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں