کیلیفورنیا(روزنامہ آواز ٹائمز)سمندری طورفان ہلیری امریکہ سے ٹکرائے گا۔ اس کے لیے متعلقہ محکموں نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ہلیری نامی سمندری طوفان کے پیش نظرجنوبی حصے میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کی وجہ سے شدید بارش اور سیلاب کی توقع ہے۔ اس حوالے سے حکام نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں 111 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہے، لاس اینجلس، سان ڈیاگو، جنوبی کیلیفورنیا، نیواڈا اورایریزونا میں بھی بارش متوقع ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کے شمال میں تمام تر عوامی سرگرمیاں اور سکولز بھی بند کر دیئے گئے،جبکہ میکسیکو کے دوسرے سب سے بڑے شہر، تیجوانا میں حکام نے زیادہ خطرے والے علاقوں میں لوگوں سے عارضی پناہ گاہوں میں جانے کی تاکید کر دی ہے۔امریکی نیشنل ویدرسروس کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے میں پورے سال کی بارش ہونے کا امکان اور سمندری طوفان پیشگوئی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔






