کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)قمبرانی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تفصیلات کے مطابق منگل کو قمبرانی روڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کانسٹیبل بشیر احمد ولد عبدالغنی ذات بگٹی ولد کلی پیرو قمرانی روڈ کوئٹہ پر فائرنگ کر دی۔ جس کو دو گولیاں لگی جس کو زخمی حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا پھر اسکو سی ایم ایچ شفٹ کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی، معلومات کے مطابق پولیس کانسٹیبل ڈی ایس پی خلیل کے ساتھ گن مین ڈیوٹی کر رہا ہے اور صبح وہ گھر سے پولیس لائن ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔






