کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ بلوچستان پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔بلوچستان کے عوام اور نگران صوبائی حکومت وزیراعظم کی آمد کے لیۓ چشم براہیں۔۔نگران وزیراعظم کا تاریخی دورہ بلوچستان دور رس نتائج کا حامل ہے ۔۔یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہے۔نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کہاکہ نگران وزیراعظم بلوچستان کے دیرینہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ۔۔نگران وزیراعظم کے دورے سے بلوچستان کے عوام کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔۔ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سے بلوچستان کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت ہوگی ۔






