سبی(نامہ نگار)آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع سبی کے ضلعی صدر خان محراب خان خجک کی قیادت میں وفد کا چئیرمین میونسپل کیمٹی سردار محمد خان خجک سے ملاقات، ملاقات میں چئیرمین میونسپل کیمٹی سبی سردار محمد خان خجک کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر ضلعی صدر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن خان محمراب خان خجک کا کہنا تھا کہ سردار محمد خان خجک ایک نہایت ہی ایماندار مخلص اور محنتی انسان ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ سردار محمد خان خجک سبی کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اس موقع پر چئیرمین میونسپل کیمٹی سبی نے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے وفد کاشکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ میں سبی کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں میری پوری کوشش ہوگی سبی کی عوام کو سہوليات فراہم کروں میری اور یہ میری اہم ترجیحات میں شامل ہیں سردار محمدخان خجک نے کہاہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوۓ سبی کی ترقی وفلاح بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا عوام بلا جھجک میرے پاس آسکتے ہیں ان کے مساٸل کو ترجيحی بنیادوں پر حل کیا جاۓ گا یہ میر ا شہر ہے اور اس کی صاف ستھرائی میرا فرض ہے کیوں کے صفائی نصف ایمان ہے اور سبی کی عوام سے بھی میں اپیل کرتا ہوں کہ اپنا کچرا کوڑا دان میں ڈالیں تاکہ سبی شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے






