کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)نگران کابینہ کامعاملہ،درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی جبکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہاہے کہ وہ کیس آگے چلائیں گے۔گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ میں نگران کابینہ کے چیلنج کا معاملہ پر دائر درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران درخواست گزار نے پیش ہوکر نگران کابینہ پر اٹھائے گئے اعتراضات پر اپنی درخواست واپس لے لیا جبکہ چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کیس آگے چلانے کا حکم دے دیااور کہاکہ آپ کیس بیشک واپس لے لیں لیکن میں یہ کیس آگے چلاؤں گا،بعدازاں عدالت نے اگلی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی۔گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے نگران کابینہ میں شامل وزرا اور مشیر پر اعتراض کیا تھادرخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ کابینہ میں شامل نگران وزیر اطلاعات برطانوی شہری ہیں درخواست گزار نے مشیر شانیہ خان کو سابق وزیر اعلی کی کواڈئنٹر ہونے پر سیاسی تعیناتی کا کہا تھادرخواست گزار نے نگران وزیر تعلیم قادر بلوچ کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہونے کا دعوی کیا تھا۔






