پاکستان میں انتخابات کے علاوہ کوئی دوسراحل نہیں،میاں جاوید لطیف

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے علاوہ کوئی دوسراحل نہیں، مہنگائی، ڈوبتی ہوئی معیشت سے نکالنے کے لیے ماضی کے تمام حالات قوم کو سچ بتانا ہوں گے،بارڈرز پر سمگلنگ کو روکنا سیاستدانوں کی نہیں اداروں کی ذمہ داری ہے، مکمل سمگلنگ روک دی جائے تو بہت حد تک ملک میں بہتری آ سکتی ہے، پاکستانی لوگ 2017 جیسا ملک چاہتے ہیں،نواز شریف جیسا تجربہ کار لیڈر ہی ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرسکتا ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چند ہفتوں سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہے، دشمن اس وقت وار کرتا ہے جب ملک کے اندرونی حالات ٹھیک نہ ہوں،پاکستان میں پیدا ہونے والی مہنگائی، ڈوبتی ہوئی معیشت سے نکالنے کے لیے ماضی کے تمام حالات قوم کو سب سچ بتانا ہوں گے، 75سالوں سے پاکستان میں تجربے کئے گئے، آج کی نوجوان نسل کو علم ہے کہ 2017 میں کیا ہواا،س وقت کی طاقتوں نے عمرانی پروجیکٹ لانچ کیا تھا,2014 میں عمرانی پراجیکٹ نے ایک ادارے کو چھوڑ کر تمام اداروں کیخلاف دھمکیوں کا سلسلہ شروع کیا، اس وقت عالمی اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی کے باعث عمران کی گرفتاری نہ کی گئی، منصفوں نے گزشتہ 16 ماہ میں کئی نوٹس لئے9، 10 مئی کو جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، عوام کو تقسیم کر کے ایک ادارے کے سامنے لا کھڑا کیا گیا،نواز شریف نے پاکستان کو سی پیک دیا، جسکی وجہ سے عالمی قوتیں ناراض ہیں لیکن پاکستان کے دوست ممالک نواز شریف سے خوش بھی ہیں،دوست ممالک نواز شریف پر اعتماد کرتے ہیں نواز شریف کے علاوہ دیگر جماعتوں میں نواز شریف جیسا قابل اور محب وطن شخص موجود نہیں،پاکستانی لوگوں خواہش کرتے ہیں 2017 جیسا ملک چاہتے ہیں نواز شریف جیسا تجربہ کار لیڈر ہی ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرسکتا ہے،پاکستان میں انتخابات کے علاوہ کوئی حال نہیں بارڈرز پر سمگلنگ کو روکنا سیاستدانوں کی نہیں اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے، اگر مکمل سمگلنگ روک دی جائے تو بہت حد تک ملک میں بہتری آ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں