وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا روات میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں پولیس کانسٹیبل عدیل ظفر کی شہادت پر افسوس کااظہار

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے روات میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں پولیس کانسٹیبل عدیل ظفر کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا ہے۔اتوارکویہاں جاری بیان میں وزیرداخلہ نے کہاہے کہ کہ فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے پر کانسٹیبل عدیل ظفر کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں اوروہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل عاشر اور عادل کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ زخمی کانسٹیبلز کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ پولیس اہلکاروں نے کمال بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور تین ڈاکوں کو ہلاک کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کی حفاظت کیلئے اپنی جان جوکھوں میں ڈالنے والے تمام اہلکار ہمارے ہیرو اورمحسن ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں