اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اداروں کیخلاف تقاریر کیس میں ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے دہشتگردی اور اداروں میں بغاوت پرا کسانے کے کیس میں نامزد ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور 30ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو 20اگست کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کے بعد ہوئی تھی۔






