اسلام آباد، چین نائب وزیراعظم ہی لیفینگ سی پیک 10 سال مکمل ہونے پر 2 روزہ دورے پر پہنچیں‌گے

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز/شعبہ ڈیولپمینٹ)چین کے نائب وزیرِ اعظم ہی لیفینگ 30 جولائی کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے تفصیلات کے مطابق چین کے نائب وزیرِ اعظم ہی لیفینگ 30 جولائی کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، چینی نائب وزیرِ اعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر تقریب میں شرکت اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کے دورے کو بہت اہمیت کے نظر سے دیکھا جارہا ہے اور بڑے منصوبوں‌سے متعلق اہم پیش رفت ہوگی، اس دورے سے پاکستان اور چین کے سب سے بڑے کاروباری منصوبے سی پیک کو ایک نئی روح‌اور قوت ملیگی.

چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کے2 دوزہ دورے کو بین الاقوامی اہمیت حاصل ہے اور پورے دنیا کی نظریں‌اس اہم دورے اور پاک چین نئے معاہدوں‌پر مرکوز ہے.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں