اسلام آباد (روزنامہ آوز ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور شاہ محمود قریشی کو سائفر تحقیقات کے لیے 24 جولائی کو بلایا ہے۔وہاں جا کر حقائق بتائیں گے۔انہوں نے کہا پارٹی بن رہی ہیں، لیکن پارٹیوں کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوتے، پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی چلاتے ہیں،کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں صرف عوام کر سکتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ پرویز خٹک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر اب دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے۔اعظم خان کے مبینہ وعدہ معاف گواہ بننے پر اسد عمر نے کہا کہ اعظم خان کا 164 کا جو بیان سامنے آیا ہے،اس میں قانونی لحاظ سے کچھ نظر نہیں آ رہا






