الجزایئر(روزنامہ آواز ٹائمز)الجزائر کے مشرقی اور وسطی جنگلات میں دوبارہ سے آگ لگ گئی ہے۔الجزائر سول ڈیفنس تنظیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے 6 صوبوں میں 10 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔ ان 10 مقامات میں سے 4مشرقی شہر بیجائے میں ہیں۔بیان کے مطابق ملک کے مشرقی اور وسطی شہروں برج بریرج، میدیا، ہانشالا، بیجائے، تیزی ویزو اور جیجل میں 10 مقامات پر جنگل آگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں۔ خاص طور پر بیجائے میں 4 مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کے لئے اطراف کے اضلاع کی سول ڈیفنس ٹیموں سے مدد طلب کی گئی ہے۔آگ بجھانے کی کاروائیوں میں بیسیوں طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔بیان کے مطابق کسی ممکنہ تباہی کے سدّباب کے لئے علاقے میں مقیم 13کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔






