اوستہ محمد(ڈیلی آوازٹائمز)ایس ایچ او منجو شوری محمد خان محمد حسنی کی بڑی کاروائی منشیات فروش گرفتار منشیات برامد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصرکی خصوصی ہدایات و احکامات پرایس ڈی پی او سرکل تمبو حاجی امیر جان مگسی کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھوشوری انسپکٹر محمد خان محمد حسنی،سب انسپکٹر منور علی جتک، سب انسپکٹر الہی بخش ساسولی، ہیڈ کانسٹیبل کرم دین ابڑو نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) مہم کے دوران کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم عبدالباقی ولد محبوب علی قوم برڑو ساکن گوٹھ ہاشم برڑو گھارو جھل مگسی کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 03 کلوگرام چرس برآمد کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔منشیات فروشوں کی خلاف کامیاب کاروائی پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔






