کوئٹہ(آوازٹائمز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی ویسٹرن بائی پاس پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 150 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جبکہ برآمد کی گئی منشیات کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں






