بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور محکمہ ماہی گیری میں تاریخی باہمی سمجھوتہ طے پا گیا

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور محکمہ ماہی گیری میں تاریخی باہمی سمجھوتہ طے پا گیا، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں شاندار تقریب، معاہدے کی دستاویزات پر دستخط، بلوچستان میں سرمایہ کاری کا نیا دور شروع ہوگیا ہے۔

بلوچستان میں پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری، صوبے کی معیشت کے لیے سنگ میل قرار دیدیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس پریزیڈنٹ بلال کاکڑ اور ٹیم کو کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرمایہ کاری بلوچستان کا دیرینہ خواب تھا آج عملی تعبیر کی طرف قدم بڑھا ہے، بلوچستان کی ترقی کے لیے عالمی و ملکی ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ماہی گیری، زراعت اور مائننگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری سے صوبے میں ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے، بلوچستان کی معیشت کو سرمایہ کاری سے نئی سمت اور رفتار ملے گی، بلوچستان کو پرامن اور سرمایہ کار دوست صوبہ بنایا جا رہا ہے، ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھلے گا، سرمایہ کاری منصوبے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن اور محفوظ بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹری فشریز، وائس پریزیڈنٹ بورڈ بلال کاکڑ و اعلیٰ حکام معاہدے کی تقریب میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں