اسلام آباد|کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) جمعیت علما اسلام(ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں مینگل قبائل کے درمیان تصادم پر تشویش کا اظہار کیا ہے سربراہ جمعیت علما اسلام نے وفاقی وزرا کے وفد سے ملاقات میں جنگ بندی کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادانہ بھاری اسلحے کا استعمال کسی بڑے نقصان کا سب بن سکتاہے،بلوچستان حکومت اور ریاستی ادارے فوری طور پر جنگ بندی کرائیں، امن وامان نافذ کرنے والے اداروں کی اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور ریاستی ادارے فوری طور پر امن وامان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔






