بلوچستان حکومت کا وفاقی حکومت سے احتجاج کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دیا جارہاہے، وزیراعلیٰ کی بھرپورکوشش ہے کہ عوام کو رمضان المبارک میں‌ہرممکن ریلیف ملے، میڈیا ورکرز سمیت بلوچستان میں ایک لاکھ خاندانوں‌کو راشن دیا جائیگا، وزیراعلیٰ‌ ان ریلیف بچت بازاروں‌کی خودنگرانی کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیراعلیٰ‌بابریوسفزئی اور کوآرڈینیٹروزیراعلیٰ‌شانیہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں‌کیا،انھوں‌نے کہا کہ سستا بچت بازاروں میں عوام کو عام مارکیٹ سے کم قمیت پر اشیاء خوردنوش فراہم کی جارہی ہیں.

انھوں‌نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے ترقی میں مدد کیلئے بلوچستان کو اب تک 103 روپے دینے تھے، جبکہ اس سال وفاقی کی جانب سے ترقیاتی مد میں بلوچستان کو صرف 31 ارب روپے دیئے گئے ہیں فنڈز کی عدم موجودگی کی وجہ سے ترقیاتی کام رک گئے ہیں، وفاق کی جانب سے ترقیاتی پیسے نہیں دیئے جانے پر وزیر اعلیٰ نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

انھوں‌نے مزید کہا کہ 1لاکھ سے زائد آٹا تھیلے سستا آٹا اسکیم کے تحت دیئے جائیں گئے، جبکہ پہلے سے خریدےگئے پنجاب سے تاحال آٹا بلوچستان کو نہیں دیا جارہا ہے، پنجاب حکومت خریدے گئے گندم فراہم کیا جائے تاکہ ہم عوام کو ریلیف فراہم کیے جاسکے، آئندہ آنے والے دنوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوصوبے کے عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کیخلاف جاری پروپیگنڈا کی مذمت کرتے ہیں،وزیر اعلی قدوس بزنجو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدام کررہے ہیں،

کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان شانیہ خان نے کہا کہ عمران خان ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں،نوجوان عمران خان کے فسادی پروپگنڈا سے دور رہیں،عمران خان دشمن ملک کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، دشمن ملک انڈیا کے ریٹائر فوجی افسران بھی عمران خان کی جانب سے ملک کو نقصان پہنچانے کی تعریف کررہے ہیں، انھوں‌نے مزید کہا کہ مہنگائی پورے ملک کا مسئلہ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں