کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)ملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہے گا کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ بارکھان، قلات اور خضدار میں آندھی اور بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ ابیٹ آباد، مانسہرہ، کرم اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گاپنجاب میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے جبکہ مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔






