کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے،بلوچستان میں وسائل کی کمی اور مسائل ذیادہ یے،ماضی میں فرقہ وارانہ واقعات ہوتے رہے ہیں،یہ بات آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،آئی جی بلوچستان پولیس نے کہاکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں تخریب کاری کے واقعات ہوئے ہیں، دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بلوچستان پولیس نے بہترین اقدامات کئے ہیں،بلوچستان پولیس کے مختلف شعباجات کو متحرک کردیا گیا ہے،محرم الحرام میں تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی مشترکہ لائحہ عمل بنایا گیا یے، محرم کے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے رضاکاروں کے ساتھ پلان بنایا ہے،ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو ممکنہ تھریٹ سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے،کوئٹہ پولیس اب خود بھی دہشتگردوں کے نشانہ پر ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں محرم کے جلوس اور مجالس کا انعقاد ہورہا ہے،تمام علاقوں میں محرم کے جلوس اور مجالس کو فل پروف سیکیورٹی دی جائے گی،شیرانی اور ژوب میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں،انتخابات آنے والے کچھ علاقوں سیاسی اور قبائلی دشمنیاں سامنے أرہی ہیں،کوئٹہ: انسداد دہشتگری کے ادارے کو مذید فعال کر رہے ہیں،بلوچستان میں امن و امان کا واحد حل پولیس ہے، بجٹ اور مستقبل کے پلان میں بلوچستان پولیس کو ترجیح دینی چاہیے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بتادیا گیا ہے کہ بلوچستان پولیس مسائل کا حل نکال سکتی ہے،






