بلوچستان میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع، کوہلو اور گردو نواح میں بارش

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع، کوہلو اور گردو نواح میں بارش جس کے نتیجے میں کوہلو، دکی اور ملحقہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔دو روز تک بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بارکھان، موسی خیل،کوہلو، لورالائی، ژوب، قلات، پنجگور، آواران اور خضدار میں بارشوں کی پیشگوئی کی تھی گزشتہ روزکوہلو اور گرد و نواح میں گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جب کہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی رہی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دکی اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں دالبندین اورنوکنڈی میں شدید گرمی پڑی اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہیکہ خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسی خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں