کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بعد دوپہر قلات، خضدار اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور خضدار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ایک ہوا کا کم دبا اس وقت جنوبی خلیج بنگال میں بن رہا ہے جو اگلے چند دنوں میں شدت اختیار کر کے بھارت کی سرزمین پر منتقل ہو جائے گا۔ اگر یہ سسٹم گجرات کے قریب آتا ہے تو یہ سسٹم 7 سے 10 جولائی کے درمیان کراچی سمیت سندھ میں بڑے پیمانے پر بارش کا باعث بن سکتا ہے اور سندھ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشوں کے امکانات بن سکتے ہیں۔.






