بلوچستان کے ضلع خضدارمیں 186سکولز بند ہونے کاانکشاف

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان کے ضلع خضدارمیں 186سکولز بند ہونے کاانکشاف ہواہے، اس بات کاانکشاف جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ ضلع خضدار میں ایک سو چیاسی سکول اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے تاحال بند پڑے ہیں، سکولوں کی عمارت موجود ہے لیکن اساتذہ نہ ہونے سے بند پڑے ہیں جس سے سینکڑوں طلبا وطالبات کا وقت ضائع ہو رہا ہے، اس اہم مسئلےکے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ یہ مسئلہ حل ہوسکے.

دوسری جانب روزنامہ آواز ٹائمز پورے صوبے میں‌بندسکولوں‌کے حوالے سے کام کررہی ہے، جن کو بھی اس حوالے سے مسئلہ ہو، وہ روزنامہ آواز ٹائمز ہیڈآفس یا اپنے ضلعے میں موجود روزنامہ آواز ٹائمزکےنمائندے سےرابطہ کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں