اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے لئے 8.78 ارب روپے مل چکے ہیں، 2022-23 سے این ایف سی ایوارڈ کا حصہ معمول کے مطابق مل رہا ہے 30 جون کو 7 ارب ورپے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، بلوچستان کے 12 ارب روپے زیر التوا ہیں، پی پی ایل کے ساتھ 13 جون کو اجلاس ہوا، یہ 12 ارب روپے بلوچستان کو دلوانا میری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺاور حرمت قرآن پر ہماری جان و مال قربان ہے حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے، چین نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بیرونی قرضوں کی تمام ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو چکے ہیں، ملکی ذخائر 14 ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکے ہیں ِ ان کو مزید بہتر بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نیاتوار کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺاور حرمت قرآن پر ہماری جان و مال قربان ہے، حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے اور اس حوالہ سے اقدامات کئے گئے ہیں، ایوان کو اس حوالے سے قرارداد میں بھرپور انداز میں اپنا موقف پیش کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ سی پیک کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ چین کے نائب وزیراعظم اعلی سطحی وفود کے ساتھ تین روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے گزشتہ عرصہ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے یو این اے لے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ مشکل سے گزرے، دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہو، ہم نے عالمی سطح پر اپنے قرضے وقت پر ادا کئے تمام ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو چکے ہیں، ملکی ذخائر 14 ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکے ہیں، ان کو مزید بہتر بنا رہے ہیں، ایک ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ پاکستان جون میں دیوالیہ کر جائے گااس وقت میں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو گا، ہم نے ادائیگیوں کے انتظامات کر رکھے ہیں۔ جون میں 2.3 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا تھیں، چین کا قرضہ رول اوور ہو گیا ہے، چین کے بینکوں کو ادائیگی کرتے ہیں اور وہ پھر رول اوور کرتے ہیں، 12 جون کو چینی بینکوں کو ادائیگیاں کیں، ایک ہفتہ میں انہوں نے پاکستان کو یہ قرضہ رول اوور کیاوزیر خزانہ نے کہا کہ چین کو فروری میں پتہ چل گیا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف معاہدہ تکنیکی وجوہات کی بجائے کسی اور وجہ سے تاخیر کا شکار ہے جس پر چین نے بڑھ چڑھ کر ہماری مدد کی، ذرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے کوشاں ہیں، ورلڈ بینک سے ستمبر میں 450 ملین ڈالر کا قرضہ ملے گا ایشیائی ترقیاتی بینک سے 300 ملین ڈالر جلد ملیں گیانہوں نے کہا کہ سابق وزیر کے بیان کے باعث پی آئی اے کو شدید نقصان ہوا، اب پی آئی اے کے قانون میں عالمی معیار کے مطابق تبدیلی کی گئی ہے پی آئی اے کی بندش کے باعث سالانہ 71 ارب روپے نقصان ہوا ہے، پی آئی اے کی اگست میں انسپیکشن مکمل ہو جائے گی، اکتوبر تک برطانیہ کے لئے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے بھیک نہیں لیتے قرضہ لیتے ہیں اور ان کے رکن ہیں انہوں نے کہا کہ قرضہ لینے والے کے پاس انتخاب کی گنجائش نہیں ہوتی ہم قابل فخر پاکستانی ہیں ہمیں قرضوں سے نکلنا ہو گاانہوں نے کہا کہ پاکستان ساورن فنڈ کا بل قومی اسمبلی میں پیش ہو چکا ہے، جلد سینیٹ میں پیش ہو گا، ہمیں میثاق معیشت کرنا چاہیے، ہم نے میثاق جمہوریت پر بھی دستخط کئے، 98 فیصد اس پر عمل ہوا ہے، ہم اجتماعی کوششوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، زراعت، آئی ٹی اور معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔






