کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران احمد خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیے،معزز عدالت نے عمران خان کے خلاف ایف ائی ارنمبر 16/ 23 تھانہ بجلی روڈ کوئٹہ بھی منسوخ کر دی،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا
ایف ائی ار پانچ مارچ 2023 کو تھانہ بجلی روڈ میں پی پی سی کےسیکشنز 124 اے، 153 اے، اور 505 کے تحت دائر کی گئی تھی،ایف آئی ار میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے سیکشن 20 کو بھی شامل کیا گیا تھا






